منگلورو3؍اگست (ایس او نیوز)پچھلے دنوں موڈبیدری کے آلواس کالج ہاسٹل میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی طالبہ کاویا کی پراسرار موت کی خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک کنارے کاروبار کرنے والوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سی آئی ٹی یو کے بینر تلے کیے گئے اس مظاہرے اور ڈی سی آفس کے روبرو دھر نے کے دوران سڑک کنارے کے بیوپاریوں نے مطالبہ کیا کہ کاویا کی موت کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے جس میں ضلع جنوبی کینرا کے پولیس افسران شامل نہ ہوں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی آئی ٹی یوکے لیڈر سینل باجل نے کاویاکے خاندان کو مناسب معاوضہ دینے کی بھی مانگ کی۔